جیجی حدید کی شدید دباؤ پر اسرائیل مخالف پوسٹ کرنے پر معذرت

اسلام آباد(شوبز ڈیسک)طفلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل جیجی حدید نے شدید دباؤ اور دھمکیوں کے بعد اسرائیل مخالف پوسٹ شیئر کرنے پر معذرت کر لی۔

جیجی حدید نے حال ہی میں اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اسرائیل کو بچوں کو جنگی قیدی بنانے والا دنیا کا واحد ملک قرار دیا تھا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں فلسطینی بچے احمد منصرہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسرائیل پر مسلسل فلسطینیوں کے اغواء، زیادتی، قتل، تشدد کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

دراصل فلسطینی بچے احمد منصرہ کو 2015ء میں 13 سال کی عمر میں گرفتار کیا گیا تھا اور پھر 12 سال قید کی سزا سنا دی گئی تھی جو بعد میں کم کر کے 9 سال کر دی گئی تھی۔

احمد منصرہ پر الزام تھا کہ 2015ء میں مقبوضہ مشرقی یروشلم میں غیر قانونی یہودی بستی کے قریب 2 اسرائیلی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کے وقت وہ بھی اپنے کزن کے ساتھ تھا۔

بین الاقوامی اداروں بشمول اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے 2022ء میں اسرائیل سے اس فلسطینی بچے کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

امریکی سُپر ماڈل کی اس پوسٹ کو دیکھ کر اسرائیل اور صہیونیت کے حامی بھڑک اٹھے اور انہوں نے امریکی ماڈل کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

صہیونی گروپس نے جیجی حدید کو جھوٹا اور یہود دشمن قرار دے دیا۔

اب صہیونی گروپس کی جانب سے شدید دباؤ اور دھمکیاں موصول ہونے کے جیجی حدید نے ایک نئی انسٹا گرام پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اسرائیل مخالف پوسٹ شیئر کرنے سے پہلے اصل حقائق کی توثیق میں ناکامی پر معذرت کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ انسان ہونے کے ناتے مجھ سے غلطی ہو سکتی ہے اور ان غلطیوں پر میں خود کو جوابدہ بھی سمجھتی ہوں۔

امریکی سُپر ماڈل نے لکھا ہے کہ میں غلط معلومات پھیلانے کے حق میں بالکل نہیں ہوں اور میں نے ہمیشہ فلسطین کی آزادی کی تحریک کو یہود دشمنی کے جواز کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مطالبہ کیا ہے کہ میں بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلانے کے اپنے مقصد کی پیروی کرتے ہوئے اپنے جو خیالات سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہوں آپ لوگ اُنہیں آگے مثبت انداز میں شیئر کریں۔

جیجی حدید نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ میں تمام یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی اور غزہ و اسرائیل کے لوگوں کے لیے امن و سلامتی کے لیے دعا کرتی رہوں گی۔

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول