اننت امبانی کی دوسری پری ویڈنگ پارٹی کہاں ہوگی؟

بھارت کےامیرترین کاروبای مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی دوسری پری ویڈنگ پارٹی بحری جہاز جیسےلگژری کروز پر 28 تا 30 مئی تک ہوگی ، 800 اہم ترین مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی ۔ شادی کب اور کہاں ہوگی یہ بھی پتہ چل گیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے جام نگر شہر میں تین روزہ پری ویڈنگ فیسٹیول کے بعد، مکیش امبانی اور نیتا امبانی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے لیے شادی سے پہلے دوسری پارٹی کی میزبانی کرنے والے ہیں۔
یادرہے پہلی پری ویڈنگ جام نگر میں ہونے والی تقریب میں دنیا بھر سے تقریباً 1,200 مہمانوں نے شرکت کی تھی جن میں میٹا کے بانی مارک زکربرگ، مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس سمیت دیگرنامورشخصیات نےشرکت کی تھی۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی سے پہلے دوسری پارٹی 28 سے 30 مئی تک ہوگی اور امبانی خاندان لگژری کروز پر تقریباً 800 مہمانوں کی میزبانی کرے گا جو تین دنوں میں 4380 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گا اور اٹلی سے جنوبی فرانس کے لیے روانہ ہوگا۔
مہمانوں کی فہرست میں ممکنہ طور پر سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شامل ہوں گے۔ 800 مہمانوں کے علاوہ 600 مہمان نوازی کا عملہ بھی موجود ہوگا۔
یادرہے اننت امبانی جولائی میں دیرینہ گرل فرینڈ رادھیکا مرچنٹ سے شادی کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق شادی لندن میں ہونے کا امکان ہے۔ جوڑے کی منگنی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول