لمبے قد کے لڑکے سے شادی کروں گی: سحر خان

کراچی: شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ سحر خان نے کہا ہے کہ اُنہیں لمبے قد کے لڑکے زیادہ پسند ہیں لیکن اب تک اُنہیں اپنے خوابوں کا شہزادہ نہیں مل سکا۔ حال ہی میں سحر خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے اپنے کیریئر سمیت اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کی۔ میزبان نے اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال پوچھا جس پر اُنہوں نے کہا کہ ‘میرے پاس ابھی سوچنے کے لیے بہت کچھ ہے اور فی الحال کیریئر پر توجہ ہے تو ابھی شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہی’۔

سحر خان نے کہا کہ ‘مجھے لمبے قد کے لڑکے زیادہ پسند ہیں لیکن میرے خوابوں کا شہزادہ ابھی تک مجھے ملا ہی نہیں ہے’۔ اُنہوں نے اپنے لائف پارٹنر میں ہونے والی خوبی سے متعلق کہا کہ ‘میرے لیے فیملی بہت اہم ہے تو میرا ہونے والا شوہر ایسا ہو جو اپنے والدین، بہن، بھائیوں کی عزت کرتا ہو، اگر وہ اپنے گھروالوں کی عزت کرے گا تو پھر ہی وہ میری بھی عزت کرے گا’۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ‘کسی بھی لڑکے اور لڑکی کو اپنی فیملی کو اُسی وقت ایک دوسرے کے بارے میں بتانا چاہیے کہ جب وہ ایک دوسرے سے مطمئن ہوں اور اُنہیں یہ یقین ہو کہ وہایک ساتھ خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں’۔ جب میزبان نے سحر خان سے جِنات پر یقین کے بارے میں پوچھا تو اداکارہ نے کہا کہ ‘مجھے پہلے ان پر یقین نہیں تھا لیکن زندگی میں ایک واقعہ ایسا ہوا، جس کے بعد سے بہت ڈر لگتا ہے’.

سحر خان نے اُس واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں اپنی دوست کے گھر تھی، میری دوست نے کہا، اُس کے گھر کسی بابا کی حاضری ہوتی ہے، میں نے اس بات کا مذاق اُڑایا جس کے بعد دوست کے کمرے کی کھڑکی زور زور سے کھٹکنے لگی’۔

تازہ ترین

October 13, 2024

حاجی رمضان آف زام ٹریڈرز نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

October 13, 2024

ایس سی او کانفرنس: چینی وزیراعظم لی چھیانگ کل پاکستان پہنچیں گے

October 12, 2024

آئی سی سی آئی کاروبار کی ترقی کو فروغ دے گا، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا،ناصر منصور قریشی

October 12, 2024

پاکستان میں غیر متعدی بیماریوں کے شدید بحران سے نمٹنے کے لیے فوری پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے۔

October 11, 2024

معروف مذہبی شخصیت ادارہ فتح العلوم کے مہتمم قاضی فتح الباری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام