تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ ویمنز نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کے خلاف 6 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہوا۔

پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے5 وکٹوں پر 137 رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈ ویمنز نے 15 اوورز میں 2 وکٹوں پر101 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل روک دینا پڑا۔

ہفتے کے روز جان ڈیوس اوول میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پاکستان ویمنز چار تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری ۔شوال ذوالفقار۔ بسمہ معروف۔ ڈیانا بیگ اور نجیہہ علوی کی جگہ سدرہ امین ۔ صدف شمس۔ وحیدہ اختر اور نتالیہ پرویز کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
منیبہ علی اور سدرہ امین نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 64 رنزکا اضافہ کیا۔ سدرہ امین نے چار چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔منیبہ علی نے دو چوکوں کی مدد سے 27 رنز اسکور کیے۔

تاہم ان دونوں کے بعد دیگر بیٹرز اسکور میں 73 رنز کا اضافہ کرپائیں۔ ندا ڈار نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز اسکور کیے۔فاطمہ ثنا نے دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی طرف سے کپتان ایمیلیا کر، نے 11 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈن کارسن نے 20 رنز دے کر2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ ویمنز کی اننگز کی خاص بات سوزی بیٹس کی نصف سنچری تھی۔انہوں نے5 چوکوں کی مدد سے 51 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔ انہوں نے کپتان ایمیلیا کر، کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 63 رنز کا اضافہ کیا۔ ایمیلیا کر 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔

مزید پڑھیں:وسیم اکرم نے حارث رؤف کو عظیم کرکٹر بننے کیلئے کیا مشورہ دیا؟ 

پاکستان ویمنز کی طرف سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سوزی بیٹس پلیئر آف دی میچ قرار پائیں جبکہ فاطمہ ثنا نے پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا۔

تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی یہ سیریز پاکستان ویمنز نے دو ایک سے اپنے نام کی ہے۔ اس نے پہلا میچ سات وکٹوں سے اور دوسرا میچ دس رنز سے جیت کر نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کیا تھا۔

کپتان ندا ڈار کا یہ 141 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا اس طرح وہ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والی کھلاڑی بن گئیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بسمہ معروف کا تھا جو 140ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکی ہیں۔

پاکستان ویمنز اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا میچ 12 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن میں کھیلا جائے گا جبکہ بقیہ دو میچز 15 اور 18 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں ہونگے۔

تازہ ترین

September 12, 2024

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جس پر دشمن کی میلی نظریں ہیں،پاکستان میں یہودی لابی بڑی سرگرم ہے جو علیحدگی پسند ایجنڈے پر کام کر رہی ہے،عائشہ گلالئی

September 12, 2024

چینی وسط خزاں تہوار کی تقریبات کا پاکستان میں باضابطہ آغاز

September 12, 2024

پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی

September 12, 2024

میلاد جلوس و ریلیوں کے روٹ میں تمام رکاوٹیں دور کی جائیں،تنظیمات اہل سنت کے قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس

September 12, 2024

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پیپلز پارٹی گوجرانوالہ کے سینئر راہنما امیدوار قومی اسمبلی این اے 78 گوجرانوالہ طارق محمود مغل کی اہم ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ