آصف علی کی شاندار بیٹنگ، سٹرائیکرز نے ٹی ٹین لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک) نیو یارک اسٹرائیکرز نے گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں دکن گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کا بدلہ لیتے ہوئے 7 ویں ایڈیشن میں ابوظہبی ٹی 10 کے نئے چیمپیئن کا تاج پہن لیا ۔ یہ میچ انہوں نے 7 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔ پاکستانی بلے باز آصف علی نے 25 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا ۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے کپتان کیرون پولارڈ کے چوتھی وکٹ کے لیے 29 گیندوں پر 56 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔ پولارڈ نے 13 گیندوں پر ایک چوکی اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 21 رنز بنائے اور چار گیندیں باقی رہتے ہوئے فائنل جیت لیا۔ اس طرح انہوں نے ٹرافی اٹھائی اور ایک لاکھ ڈالر انعامی رقم وصول کی۔ نیو یارک اسٹرائیکرز گزشتہ ایڈیشن میں ابوظہبی ٹی 10 کا حصہ بنی تھی اور دونوں میں فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ گلیڈی ایٹرز گزشتہ دو ایڈیشن کی فاتح تھی اور اس بار جیت کی ہیٹ ٹرک کرنے کی خواہش مند تھی تاہم اس کا یہ خواب پورا نہ ہوسکا اور اسے رنراپ کے طور پر 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملی۔ گلیڈئیٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10 اووز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے سٹرائیکرز نے یہ اسکور 9.2 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ گزشتہ ایڈیشن میں گلیڈئیٹرز نے سٹرائیکرز کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔ آصف علی کو میچ آف دی میچ، عقیل حسین ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اور بالر، ٹام کوہلر بہترین بلے باز اور محمد جواد اللہ یواے ای کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اربوں ڈالر کی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول