پااکستان اور سعودی عرب کی فٹبال فیڈریشن میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہو گئے

اسلام آباد(محمد حسین)پاکستان اور سعودی عرب کی فٹبال فیڈریشنز میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے،پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک اور سعودی فیڈریشن کے صدر یاسر المسحیال نے دستاویزات کا تبادلہ کیا،اس موقع پر ساف کے جنرل سیکریٹری ابراہیم القسیمی اور این سی کے رکن سعود ہاشمی بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار اس نوعیت کے ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں، معاہدہ کی رو سے دونوں ملک مل کر کھیل کے فروغ کیلئے کام کریں گے،آئندہ سال کے کیلنڈر میں پاکستان اور سعودی عرب کی قومی،یوتھ اورویمنز ٹیموں کی مشترکہ سرگرمیاں شامل ہوں گی۔فٹبال سے متعلقہ ٹیکنالوجی،سپورٹس سائنس، ریفریز اورمارکیٹنگ سمیت مختلف معاملات امور میں معاونت کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ این سی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا ہے کہ ایم اویو اور پاکستان فٹبال کی اسپورٹ کرنے پر سعودی فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں،معاہدے کی صورت میں ایک اہم سنگ میل عبور ہوا ہے،پاکستان فٹبال کے روشن مستقبل کی جانب پیش رفت میں مدد ملے گی۔سعود ہاشمی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی پاکستان فٹبال کے سسٹم اور انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے،آنے والے کئی برسوں میں اس کے ثمرات حاصل ہوتے رہیں گے،پاکستان فٹبال کو درست ٹریک پر گامزن رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:قومی فٹبال ٹیم کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی وقت کی اشد ضرورت ہے، ہارون ملک

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول