سرکردہ سیاسی شخصیات کی شہبازشریف سے ملاقاتیں،ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک)سرکردہ سیاسی شخصیات اور سابق ارکان اسمبلی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے،جمعرات کو سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات میں سابق ارکان اسمبلی اور سیاسی شخصیات نے شمولیت کا اعلان کیا،مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والوں میں مولانا ایم آصف معاویہ، بابر خان سیال، مسز نیلم سیال، مہر اسلم بھروانہ، شیخ ایم یونس، خالد محمود سرگانہ ،چوہدری خالد غنی، امیر عباس سیال، فیصل حیات جبوانہ، شیخ یعقوب، مسز شیخ یعقوب، رئیس محمد ابراہیم، مزاری قبیلے کی سرکردہ سیاسی شخصیت سردار ریاض خان مزاری اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری ہیں،اس موقع پر ہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا اور مبارک دی،شہباز شریف نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ایک گھر ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے،آپ کی شمولیت سے پاکستان کی ترقی کا سفر تیز ہوگا، شہباز شریف نے کہاکہ مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لئے نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں، پاکستان کو معاشی طور پر پیروں پر کھڑا کرنے کی جدوجہد سب مل کر کریں گے، پاکستان کو درپیش بحرانوں کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور سیاسی تعاون کی قوت سے کریں گے،سابق ارکان اسمبلی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے ریلیف کے لئے ہمیشہ دیانتداری اور خلوص سے کام کیا، بعدازاںسابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی،پارٹی کے سینئر رہنما رانا تنویر، شذرہ منصب کھرل، سید باسط بخاری اور سیدہ نوشین افتخار ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ،میاں عمران قریشی ، حامد حمید اور عارف گل نے بھی پارٹی صدر شہباز شریف سے الگ ملاقات کی ،ملاقات میں مستقبل میں پارٹی کی سرگرمیوں اور انتخابات کی تیاریوں پر گفتگو ہوئی رہنماؤں نے اپنے اپنے حلقے میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا،شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی جذبے اور کاوشوں کو سراہارہنماؤں نے ایون فیلڈ ریفرنس میں پارٹی قائد محمد نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر مبارک بھی دی ۔شہباز شریف نے نیک تمناؤں کے اظہار پر پارٹی راہنمائوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں‌پیشی، تصویری جھلکیاں

تازہ ترین

September 12, 2024

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جس پر دشمن کی میلی نظریں ہیں،پاکستان میں یہودی لابی بڑی سرگرم ہے جو علیحدگی پسند ایجنڈے پر کام کر رہی ہے،عائشہ گلالئی

September 12, 2024

چینی وسط خزاں تہوار کی تقریبات کا پاکستان میں باضابطہ آغاز

September 12, 2024

پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی

September 12, 2024

میلاد جلوس و ریلیوں کے روٹ میں تمام رکاوٹیں دور کی جائیں،تنظیمات اہل سنت کے قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس

September 12, 2024

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پیپلز پارٹی گوجرانوالہ کے سینئر راہنما امیدوار قومی اسمبلی این اے 78 گوجرانوالہ طارق محمود مغل کی اہم ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ