2023 کی مقبول ترین شخصیات میں وہاج علی ٹاپ 10 میں شامل

برطانیہ کے نامور شوبز میگزین کی جانب سے 2023 کے آخر میں جاری ہونے والی ایشیائی ممالک کی 50 مقبول شخصیات کی فہرست میں پاکستانی اداکار وہاج علی ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

برطانیہ کے معروف شوبز میگزین ’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے سال 2023 کی گلوبل ایشین سلیبریٹی کی فہرست جاری کی گئی، یہ فہرست ہر سال کے آخر میں شائع جاری ہوتی ہے، فہرست میں ان لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے جنہوں نے فلم، ٹیلی ویژن، موسیقی، ادب اور دیگر مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

اس فہرست میں ایشیائی ممالک کی نامور شخصیات کو بھی شامل کیا گیا، جن میں پاکستانی شخصیات بھی شامل ہیں۔

اداکار وہاج علی پاکستان میں اپنے شاندار کام کی بدولت 2023 کی ٹاپ 50 گلوبل ایشین سلیبریٹی کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وہاج علی فہرست میں نویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ٹاپ گلوبل ایشین سلیبریٹی 2023 کی فہرست کو مرتب کرنے والے برطانوی اخبار ایسٹرن آئی انٹرٹینمنٹ کے ایڈیٹر اسجد نذیر نے وہاج علی کے سُپر ہٹ ڈراما سیریل ’تیرے بن‘ میں ان کی شاندار پرفارمنس کی تعریف کی۔

گلوبل ایشین سلیبریٹی 2023 کی فہرست میں شامل ہونے پر وہاج علی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا بھر میں پہچان بنانا اچھا لگتا ہے لیکن ہر بار میری توجہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہوتی ہے، میں اپنے مداحوں کی محبت کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، میں مزید محنت اور بہترین کام کرتا رہوں گا۔‘

یاد رہے کہ 28 دسمبر 2022 میں نشر ہونے والا ڈراما ’تیرے بن‘ پاکستان سمیت بھارت، بنگلادیش اور دیگر ایشیائی ممالک میں بے حد مقبول ہوا تھا، دیکھتے ہی دیکھتے اس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے تھے، 6 ماہ تک ہفتے میں دو بار نشر ہونے والے ڈرامے کی آخری قسط گزشتہ روز (6 جولائی 2023 کو) نشر کی گئی تھی۔

58 اقساط پر مشتمل ڈرامے کی مرکزی کہانی وہاج علی (مرتسم) اور یمنیٰ زیدی (میرب) کے کرداروں کے گرد گھومتی ہے، جنہوں نے شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کیا ہے، تاہم ان کے درمیان جھگڑوں، غلط فہمیوں، محبت اور تناؤ کو دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کا سیزن ٹو بنانے کا بھی اعلان ہوا تھا۔

ٹاپ 50 گلوبل ایشین سلیبریٹی 2023 میں وہاج علی کے علاوہ دیگر پاکستانی اداکاروں کے نام بھی شامل ہیں جن میں یمنیٰ زیدی 32 نمبر پر، احد رضا میر 42ویں نمبر پر موجود ہے، اس کے علاوہ سجل علی، عروج آفتاب، شہزاد لطیف، بلال عباس خان، حدیقہ کیانی، رز احمد بھی فہرست میں شامل ہیں۔

فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر بولی وڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان ہیں جنہوں نے رواں سال اپنی سُپر ہٹ فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ سے بھارتی فلم انڈسٹری کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

برطانوی میگزین کے ایڈیٹر نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’ہسٹری میکنگ سپر اسٹار‘ قرار دیا جو اپنی شاندار پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لیتے ہیں۔

اس کے علاوہ فہرست میں دوسرے نمبر پر عالیہ بھٹ اور تیسرے پر نمبر پر پریانکا چوپڑا ہیں۔

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول