سعودی عرب کے محکمہ داخلہ میں حج سیکورٹی فورسز کمانڈز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جلد حج بیت اللہ شریف خادمین الحرمین الشریفین کی سپورٹ سے جلد حج سمارٹ حج بن جائے گا۔ حاجیوں کی حفاظت اور سلامتی ہمارے یقینی بنانا ہماری بنیادی ترجیح ہے ۔حج پرمٹ سے محروم افراد کو مقدس مقامات میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے ۔مکہ شہر کے داخلوں پر ایک سیکیورٹی کارڈن نافذ ہے تاکہ غیر مجاز داخلہ روکا جا سکے۔ حج اور حاجیوں کی سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے۔ سعودی حج کی کوائف کو خلاف ورزی کرنے والے 97,000 سے زیادہ گاڑیوں کو واپس کیا گیا۔ وزٹ ویزہ کے حامل 153,000 سے زیادہ افراد کو حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر واپس کیا گیا۔ وزٹ ویزے حج کے لئے اجازت نہیں دیتے۔ حج کی اجازت حاصل کرنا ضروری ہے اور اس کا اعلان پہلے کیا گیا تھا۔ کمانڈز نے بتایا کہ سیکورٹی حکام کو تمام تر مٹئیرئل ، میکنیکل اور انسانی وسائل فراہم کی گئی ہیں تاکہ ججاج سلامتی کے لیے اقدام کی جا سکے۔ سیکیورٹی پووائنٹس پر سختی کی وجہ سے خلاف ورزوں کرنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی میں ہوئی ہے۔