اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کل تک مؤخرکردی

غزہ(ویب ڈیسک) اسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی جمعہ تک شروع نہیں ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا آغاز جمعے کے روز سے ہوگا، اس سے پہلے کسی قیدی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی رہائی کا آغاز اصل معاہدے کے مطابق ہوگا۔

عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت، اسرائیل سے ڈیڑھ سو فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے حماس کی جانب سے پچاس یرغمالی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق معاہدے میں غزہ کے لیے انسانی امداد اور ایندھن کی فراہمی بھی شامل ہے ۔

خبر ایجنسی کے مطابق توقع کے برعکس ایک اور اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ جھڑپوں کا سلسلہ جمعرات کو (آج) بھی نہیں رکے گا۔

دوسری جانب جنگ بندی کامعاہدہ طے پانے کےباوجود صیہونی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے ، جبالیہ میں شدید بمباری سے ایک ہی خاندان کے 52افراد شہید ہوگئے جبکہ خان یونس میں بھی 10افرادلقمہ اجل بن گئے۔

غزہ میں صیہونی مظالم سے شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ، شہدا میں6 ہزار سے زائد بچے اور 3600 خواتین شامل ہیں جبکہ 33ہزارسے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

7اکتوبر سے اب تک صیہونی فوج کے حملوں میں غزہ کا پورا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے اور ہسپتال اور تعلیمی ادارے بھی کھنڈر بن چکے ہیں ۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا قیدیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں 4 روزہ عارضی جنگ بندی کا معاہدہ

تازہ ترین

October 4, 2024

برطانوی ہائی کمشن اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملاقات

October 3, 2024

نبی آخر الزماں محسن انسانیت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی ہمارے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا باعث ہے

October 3, 2024

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے، ایم ڈی واسا فیصل شوکت

October 3, 2024

بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں،سینیٹر فیصل واڈا

October 3, 2024

فیصل کریم کنڈی نے ڈی سی شیرانی ثناء مہ جبین کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار