حریت کانفرنس کے زیراہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام کنوینر محمود احمد ساغر کی قیادت میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی طرف مبزول کرائی گئی ۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ کے وجود میں آنے کے فورا بعد اقوام عالم نے ایک متفقہ قرارداد Universal Declaration of Human Rights کے عنوان سے پاس کی اور اس امر پر اتفاق کیا کہ دنیا میں تمام اقوام بلا لحاظ مذہب وملت، رنگ و نسل انسانی حقوق کی پاسداری کریں گے ۔ مگر بھارت نے اس عالمی دستاویز پر دستخط کے باوجود مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا بازار گرم کیا۔ بھارت نے 5 اگست 2019 سے مقبوضہ جموں کشمیر میں فوجی لاک ڈاون اور دیگر سخت پابندیوں کا نفاز جاری رکھا ہے۔ بھارتی قابض افواج لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید ، اربوں مالیت کی اطلاق کو خاکستر اور ہزاروں نوجوانوں کو لا پتہ کرنے کے علا وہ بڑی تعداد میں بے گناہ انسانوں کو بینائی سے محروم کرنے کے جرم میں ملوث ہے۔ بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں اپنی افواج کو نہ صرف انسانی حقوق کی پامالیوں کا لائسنس جاری کیا ہے بلکہ کالے قوانین کے ذریعے ان کے خلاف کسی بھی قانونی کاروائی کو روک رکھا ہے۔ مقررین نے آخر پر کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ایسے کالے قوانین نافذ کئے ہیں جن کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ۔ مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ کرے۔ قائدین نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق اپنا نمائندہ مقرر کرے۔ آخر میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام ایک یاداشت پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلے کیخلاف کردار ادا کرے:سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول