اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) حکام سے تاجروں کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا حکام اور تاجروں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد گیس بلوں کی تاریخ 20 دسمبر سے بڑھا کر 31 دسمبر کردی گئی۔
تاجر رہنما کا کہنا ہے کہ 20 دسمبر کو تاجروں اور چیئرمین اوگرا کے درمیان دوبارہ مذاکرات ہوں گے، فی الحال مذاکرات کامیاب ہوئے، حتمی فیصلہ 20 کو ہوگا، آئندہ اس سے بھی بڑی تعداد میں آئیں گے۔
کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین احتجاج ختم کرکے واپس روانہ ہوگئے۔
مزید پڑھیں: سوئی گیس کی ایڈیشنل سیکورٹی طلب کرنا غیر قانونی ہے، اجمل بلوچ