اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماء انجم عقیل خان نے حلقہ این اے 46 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،انجم عقیل خان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے ضلعی عہدیداران، پارٹی کارکنوں اور حلقہ کے عوام کی بڑی تعداد کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے آر او آفس پہنچے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجم عقیل خان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے این 46 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کیا، این اے 46 کے اندر ہماری مہم جاری ہے، زور و شور سے ہماری مہم چلنے کی وجہ ہماری عوامی خدمت کا ماضی ہے،عوام کی قبولیت اور مقبولیت کی وجہ سے این اے 46 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پہلے نمبر پر ہوگی، 08 فروری کو ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ یہ الیکشن فری اینڈ فیئر ہوگا، اسلام آباد کی 42 یوسیز میں ہم گئے سب نے کہا کہ پانی کا مسئلہ ہے، ترنول سے گولڑہ تک تمام یوسیز میں صفائی کے مسائل ہیں، این اے 46 کے حلقے میں سڑکوں انفراسٹرکچر، صحت سہولیات کی کمی بھی دیکھی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں انتخابات سے قبل کبھی کسی کی کبھی کسی کی ہوائیں چلتی ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،حلقے میں عوامی خدمت کی بدولت آٹھ فروری کو این اے 46 سے ن لیگ ہی کامیابی حاصل کریگی۔
مزید پڑھیں: تحفظ حقوقِ سرکاری ملازمین وعلاقہ معززین کی انجم عقیل سے ملاقات