شادی میں رس گلے کم پڑنے پر ہاتھاپائی ، 6 افراد ہسپتال پہنچ گئے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شادی کی تقریب میں رس گلے کم پڑگئے جس کے بعد معمولی لفظی تکرار ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی اور جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ 6 افراد ہسپتال پہنچ گئے۔
ایک عجیب و غریب واقعہ ریاست اتر پردیش کے علاقے شمس آباد میں پیش آیا جہاں کھانا کھلتے ہی مہمانوں نے کھانے کی میز پر ہلہ بول دیا۔
پولیس کے مطابق شادی میں کسی نے رس گلےکے کم پڑ جانے کا کہا جس کے بعد رس گلوں کو حاصل کرنے میں 6 افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھ گیا کہ جھگڑا کرنے والے افراد زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
پولیس کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے زخمی افراد کو طبی امداد دیتے ہوئے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے جب کہ زخمی افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ایسا ہی واقعہ گزشتہ سال بھی پیش آیا تھا اور شادی میں مٹھائی کے کم پڑجانے پر چند افراد کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جس میں کئی افراد زخمی اور ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں 26 انگلیوں کے ساتھ بچی کی پیدائش

تازہ ترین

January 18, 2025

پہلی حج تربیتی ورکشاپ کنونشن ہال، انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز، حیات آباد فیز 7، پشاور میں منعقد ہوئی

January 18, 2025

بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کی ذاتی مداخلت ضروری ہے، ناصر منصور قریشی

January 18, 2025

جسمانی و ذہنی صحت کسی بھی قوم کی ترقی کا بنیادی ستون ہے،چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی

January 18, 2025

وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید عالم اور ایف سی سی آئی کے درمیان سبز کاروباری حکمت عملیوں پر بات چیت

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی