منڈی بہاءالدین(نیوز ڈیسک) منڈی بہاءالدین میں رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی جماعت کو طاقت کے زور پر سیاسی عمل سے باہر نہیں کرنا چاہئےپاکستان میں سب کو سیاست کا حق ملنا چاہئے۔
رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف کو لندن روانگی کے وقت سے ہی فیور دی جارہی ہےپیپلز پارٹی سمیت کئی لوگوں کا شکوہ ہے کہ انہیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی،پیپلز پارٹی کسی جماعت سے کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کررہی،پیپلز پارٹی نے عوام کے سہارے کے علاوہ کبھی کوئی سہارا نہیں لیا۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ اگر کیسز میں ملوث ہیں تو کیسز جلد ٹرائل ہونے چاہئیںجزا سزا کا فیصلہ عدالتوں سے ہونا چائیےاگر کسی نے قانون توڑا ہے تو شفاف طریقے سے کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں: عمران نہ نواز،پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنارہی ہے ،بلاول بھٹوزرداری