گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہاہے کہ پیپلز پا رٹی کے جیا لے دما دم مست قلندر کر کے میدان میں نکلیں جیت تیر کی ہو گی ،پیپلزپارٹی الیکشن سے نہیں ڈرتی اگر کسی وجہ سے میاں نواز شریف نے الیکشن کو آگے لیجانے کی کوشش کی تو میں عوام کے ساتھ ملکر جدوجہد کر کے الیکشن کروائیں گے۔ چیف جسٹس کا شکر گزار ہو ں کہ12 سال بعدقائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو کے ریفر نس پر سما عت ہو ئی،جو ڈیشری کو تاریخ درست کر نے کا موقع ملا ہے اب وہ اپنے اداروں اور ہا تھوں سے یہ خون دھو کر تاریخ کو درست کریں۔
گوجرانوالہ کے غلام حسین پارک میں ورکر کنو نشن سے خطا ب کر تے ہو ئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلے ورکر کنوشن کا آغاز گوجرانوالہ سے کر رہے ہیں ۔سپریم کورٹ میں قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو کے ریفر نس کی سما عت کی وجہ سے پنڈال مہیں پہنچنے میں تاخیر ہو ئی قائد عوام اور آئین پا کستان کے با نی ملک کو ایٹم بم کا تحفہ دینے والے شہید زوالفقار بھٹو کو قتل کیا گیااس قتل میں ایک آمر الوقت جنرل ضیا ء الحق اور جج صا حبان سہولت کا ر بنکر شامل تھے جو ڈیشری کو تاریخ درست کر نے کا موقع ملا ہے اب وہ اپنے اداروں اور ہا تھوں سے یہ خون دھوئیںقائد عوام کے کیس میں انشا ء اللہ انصاف ہو گاپاکستان کے عوام نے پہلے فیصلہ سنا دیا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو بے قصور تھے لا ہور شہر میں پاکستان کے عوام نے 1986 میں شہیدمحترمہ کا استقبال کر کے اپنی رائے بتا دی تھی عوام نے فیصلہ کر لیا ہے انتظار عدالت کا ہے کہ وہ بھی فیصلہ سنا دے کہ ہم سے جرم ہوا وہ لوگ جو اس میں ملوث تھے ان ے بارے میں فیصلہ سنا کر اپنا عدالتی ،قانونی ریکا رڈ درست کریںہم چاہتے ہیں کہ تاریخ کو بھی درست کیا جا ئے عدالت قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو کو انصا ف دلوائے تو عوام ما نیں گے کہ عام آدمی کو بھی عدالت سے انصا ف مل سکتا ہے ہم تین نسلوں سے جدوجہد کر رہے ہیں ،انشاء اللہ گڑھی خدا بخش اور جیا لو ں کو انصاف ملے گا ہم نے ملکر قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو کو انصاف دلوانا ہے اور ان کے نا مکمل مشن کو مکمل کرنا ہے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حا لا ت کا حل قائد عوام کے نعرہ ،نظر یہ اور منشور میں موجود ہے سیاستدان ایک دوسرے کو گالی نکال کر عوام کے پا س ووٹ ما نگنے آئیں گے پی پی پی کا کو ئی سی سی مخا لف نہیںہمارا ان سیا ستدانوں سے جو اب پرانے سیا ستدان بن چکے ہیںان کے ساتھ ہمارا مقابلہ نہیں پی پی پی کا مقابلہ مہنگا ئی ،بے روزگاری سے ہے کسی کھلا ڑی یا کسی اور سے نہیں میری سیاسی ٹریننگ میں نفرت ،گالی گلوچ کی سیا ست نہیںمیری ٹریننگ شہید محترمہ بے نظیر نے کی ان کا حکم غریب عوام کی خد مت کرنا ہے شہید محترمہ بے نظیر نے ہمیں نفرت ،تقسیم کی نہیں خدمت کی سیا ست سکھا ئی ہے معاشی بحران میں پی پی پی کے کا رکنوں نے میری مدد کرنا ہے کا رکن گھر گھر پہنچ کر عوام کو پی پی پی کا منشور سمجھا ئیں چئیر مین پی پی پی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور عوام کو روزگار دینا ہمارانعرہ نہیں تاریخ ہینوجوان اپنے ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر گھوم رہے ہیں لیکن انہیں روزگار نہیں مل رہا نوجوان پی پی پی کو منتخب کریں ہماری ذمہ داری ہو گی ان کو روزگار فراہم کرنے کی پی پی پی بے نظیر انکم سپورٹ لیکر آئی جس سے غریب عورتوں کو مالی مدد مل رہی ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دو گنا کریں گے ،خواتین کو سہولتیں فراہم کریں گے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلا ب متاثرہ گھرانوں کیلئے20 لا کھ گھر بنا رہی ہے پی پی پی کا اپنی زمین اور اپنا مکان کے منصو بہ کے تحت خواتین کو پکے مکان اور خواتین کو ما لکا نہ حقوق دلوا رہے ہیں پنجاب میں جن کے پاس گھر نہیں ان کیلئے گھر بنا ئیں گے ،کچی آبادیوں کو خواتین کے نام پر مالکا نہ حقوق دیں گینئے دور میں اپنے مزدوروں کو سہولت دیں گے جو ان کا حق بنتا ہے ، پی پی پی کی حکومت آئیگی تومزدور وں کو بے نظیرمزدور کا رڈ دیں گے مزدور کا رڈ سے علاج ،تعلیم اور پنشن اور ما لی مدد فراہم کریں گے پیپلز پا رٹی کی حکومت جب بھی بنتی ہے تو وہ کسانوں ہا ریوں کی ہو تی ہے پی پی پی کی حکومت بنی تو کسان کا رڈ کے ذریعے انکو مدد فراہم کر یں گے اشرافیہ کی سبسڈی بند کر کے عوام کو دیں گے پرانے سیا ستدانوں کے فیصلوں کا بوجھ نوجوان کو اٹھا نا پڑتا ہے نوجوان تعلیم حا صل کر تے ہیں ڈگریاں لینے کے باجوود انہیں دھکے کھانے پڑتے ہیں نوجوانوں جو روزگار کی تلاش میں ہیں ان کو یوتھ کا رڈ کے ذریعے ایک سال کیلئے ان کو مالی مدد پہنچائیں گے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیںانشاء اللہ پیپلز پا رٹی کی حکومت بن رہی ہے پرانے سیا ستدان سمجھتے ہیں کہ طاقت کا سر چشمہ کہیں اور ہے 8 فروری کو عوام اپنی مرضی سے ووٹ دیکر اپنی مرضی کی حکو مت بنا ئیں گے الیکشن کا فیصلہ ن لیگ پر چھوڑتے تو 8 فروری کو الیکشن نہ ہوتے جسٹس فائز عیسی نے 8 فروری کو الیکشن کا کہا ہے ،عوام سرپرائز دے کہ رائیونڈ کو ہمیشہ یا د رہے پانچویں بار حکومت کے خواہشمندوں سے عوام پو چھیں تین دفعہ خود ،چوتھی بار بھا ئی کو وزیراعظم بنا کر ناکام رہے اب پا نچویں مر تبہ وزیراعظم بن کر کون سا تیر ما ریں گے یہ آذاد ملک ہے ،شہید بھٹو کے جیا لے ہیں ہم الیکشن لڑیں گے کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ کسی کو پانچویں یا دسویں بار وزیر اعظم بنا دیاگر یہ پا نچویںبار بھی وزیراعظم بنا تو اپنی انا اورپرانی سیاست کی وجہ سے انہی لوگوں سے لڑ کر باہر آئیگااور کہے گا مجھے کیوں نکالاہمیں جیل ،نیب کی نہیں عوام کی فکر ہے جو غربت مہنگا ئی میں ڈوبے ہو ئے ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران نہ نواز،پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنارہی ہے ،بلاول بھٹوزرداری