راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ میجرجنرل قیصرسلمان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ۔ موسم سرما کی تعطیلات23دسمبر2023سے 7جنوری 2024 بروز اتوار تک ہوںگی اور 8 جنوری 2024 بروز پیرسکول دوبارہ کھل جائیں گے۔تعطیلات کا نوٹیفکیشن 22دسمبر کوجاری کیاگیا۔ ملک بھر کے ایف جی کینٹ گیریژن سکول موسم سرما کی تعطیلات کے باعث23دسمبر 2023 سے7 جنوری 2024 تک بند رہیں گے جبکہ 8 جنوری کو دوبارہ سکول کھلیں گے۔ دوسری جانب سکولوں کے اساتذہ اور طلبا طالبات میں موسم سرما کی چھٹیوں کا شیڈول دیکھ کر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایف جی ای آئی (سی/جی) ڈائریکٹوریٹ نے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا شیڈول موجودہ سردی کی لہر اور شدید دھند کے باعث آئندہ دنوں میں موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا ہے، جو کہ ایک اچھا اقدام ہے۔ اب والدین کے لئے ممکن ہوگا کہ وہ اپنے بچوں کو سردی کی شدت اور بیماریوں سے بچانے کیلئے گھروں میں حفاظتی اقدامات اپنائیں۔
مزید پڑھیں: موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری