اسرائیل فلسطینیوں کو بدترین نسل کشی کا نشانہ بنا رہا ہے: صدرِ مملکت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو بدترین نسل کشی کا نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ فلسطین کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، اسرائیل بمباری سے خواتین، بچے اور طبی عملے کے افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی توجہ کی منتظر ہیں۔

ان کا یہ بھی کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم کے خلاف بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں شدت، غزہ میں غذائی بحران سنگین

دوسری جانب نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے، پاکستان انسانی حقوق کے عالمی منشور کی حمایت اور پاسداری جاری رکھے گا۔

تازہ ترین

June 16, 2024

اسلام آباد پولیس کا عید الضحیٰ کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان تشکیل

June 16, 2024

آصف علی زرداری صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا عید الاضحیٰ 2024 کے موقع پر قوم کے نام پیغام

June 16, 2024

وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا 100 دن کی مثالی کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین

June 16, 2024

پاک افغان جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں 122 افغان صحافیوں کو ٹریننگ

June 16, 2024

لذیز ایتھوپیائی پکوان افریقہ ڈے کی تقریبات میں مرکز نگاہ بن گئے

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول

January 7, 2024

زندگی آسان نہیں ہوتی بلکہ اسے آسان بنایا جاتا ہے

January 2, 2024

لمحہ فکریہ : خود کشی کا بڑھتا ہوا رجحان