ملک کی خاطرعظیم قربانی دینے والے شہداء کو سلام ، بلاو ل کی وزارت داخلہ میں ” دیوارشہداء ” کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد (عامر رفیق بٹ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزارت داخلہ میں ” دیوارشہداء ” شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی تصویر لگانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے مشکور ہیں کہ انہوں یہ قدم اٹھایا۔ ملک کے وہ شہداءجنہیں دہشتگردوں نے نشانہ بنایا ان میں ہمارے سیاستدان، پولیس ، وکلا، جج حضرات اور آرمی کے جوان شامل ہیں جنہوںنے یہ عظیم قربانی ملک کی خاطر دی ہے۔ ان کی قربانیوں نے نتیجے میں ملک میں امن قائم ہوا تھا اور دہشتگرد ی ملک سے ختم ہوگئی تھی۔ بدقسمتی سے ایک ایسا فیصلہ آیا جس نے شہداءکی قربانیوں پر پانی پھیر دیا۔ جب افغانستان میں حکومت تبدیل ہوئی تو ہمارے ملک میں ایک ایسا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے نہ تو پارلیمنٹ سے اجازت لی گئی اور نہ ہی عوام سے پوچھا گیا۔ اس فیصلے میں انہی دہشتگردوں کو رہا کر دیا گیا جنہوں نے ہمارے عوام ، آرمی اور پولیس کو شہید کیا تھا۔ ان دہشتگردوں سے جیلوں سے رہا کیا گیا اور افغانستان کی جیلوں سے بھی رہا کیا گیا۔ ان کو عمران خان نے ہزاروں کی تعداد میں قبائلی علاقوں میں آکر بسنے کی دعوت دی۔ یہ وہی علاقہ جہاں سے انہیں مار بھگایا تھا۔ عمران خان نے اتحادی حکومت کے زمانے میں اپوزیشن میں ہوتے ہوئے اس بات کا خود اعتراف کیا ہوا ہے۔ ہماری فوج اور پولیس اب بھی ان دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔ ایک دفعہ پھر ہماری آرمی کے جوان، پولیس اور عوام کو دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے انہیں شکست دینی پڑے گی۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو لوگ یہ فیصلہ کرنے میں ملوث تھے ان کی تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ ان کی نیت کا پتہ چل سکے۔ اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہیے کہ مستقبل میں ایسے فیصلے نہ لئے جاسکیں۔ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے جو کہ اتنا بڑا فیصلہ نہ تو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی عوام کو۔ تاکہ ایسے شدید مضمرات والے فیصلے مستقبل میں دوبار نہ کیے جا سکے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کی ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ جو لوگ ان سگین جرائم میں ملوث ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ اس سلسلے میں ہم افغانستان سے مستقل رابطے میں رہیں گے جیسا کہ ہم نے اتحادی حکومت میں کیا تھا۔ افغانستان اور پاکستان میں دہشتگردی اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک کہ دونوں ممالک مل کر دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرتے۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک دفعہ پھر یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ بھارت مستقل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ اب دنیا کی طاقتوں کو یہ دیکھنا پڑے گا کہ وہ بھارت کی حمایت پر نظرثانی کریں جبکہ بھارت مستقل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ اور عدلیہ بین الاقوامی معاہدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تبدیلی نہیں کر سکتی۔ بھارت چاہیے کتنی مرتبہ بھی اور جتنی بھی کوشش کرے اور دعویٰ کرے کہ کشمیر اس کا حصہ ہے یہ نہیں ہو سکتا کیوںکہ جہاں تک بین الاقوامی قوانین ہیں کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جسے قانون اور قراردادوں کے مطابق حل ہونا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب محترمہ بینظیر بھٹو شہید زندہ تھیں تو وہ پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن تھیں اور مخدوم امین فہیم پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ تھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ اسی روایت پر عمل کر رہے ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس کے صدارتی ریفرنس کے متعلق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مشکور ہیں کہ وہ اس کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2018ءمیں انہوں نے ایک درخواست دی تھی کہ اس کیس کو سنا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک اور درخواست دی ہے کہ اس کیس کو لائیو دکھایا جائے جیسا کہ کچھ دوسرے کیسوں میں بھی ہوا ہے کیونکہ ماضی میں بہت ضروری کیسوں کو بھی نظرانداز کیا گیا ہے۔ جو لوگ اس جرم میں شریک تھے انہیں قوم کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے کیونکہ انصاف نہ صرف ہو بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے۔

مزید پڑھیں: عمران نہ نواز،پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنارہی ہے ،بلاول بھٹوزرداری

تازہ ترین

September 12, 2024

کھوکھا و ہاکر پاس ایسوسی ایشن کا اور سٹال مالکان کا سی۔ڈی۔اے چیئرمین آفس کے باہر مختلف پارکس میں ہونے والے اپریشن کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا

September 12, 2024

اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال2023-24کے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2024ہ

September 12, 2024

ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

September 12, 2024

پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن نے 8 ویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2024 کی ڈراز اور گیمز رول ریگولیشنز میٹنگ

September 12, 2024

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ