اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےدرابن میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ دہشتگردوں کے حملے اور آپریشن میں 25 سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے شہید جوانوں کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔قوم اپنے سیکیورٹی فورسز کی بہادر جوانوں کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔دہشتگرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں ان کا مذہب اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے روپ میں درندے ہیں ان کا قع قمع کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز پر عزم ہیں،دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں،۔پوری قوم شہید سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگ۔اسپیکر کا اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔
مزید پڑھیں: گوادرا پورٹ کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ، راجہ پرویز اشرف