گورنر سندھ نے کراچی فیسٹ میں ایتھوپیا ٹورازم ڈیسک کا افتتاح کردیا

اسلام آباد (عامر رفیق بٹ): گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری اور پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللّہ نے جمعہ کو ایتھوپیا ٹورازم ڈیسک کا افتتاح کر دیا۔ اس عظیم الشان موقع میں اعزازی قونصل ابراہیم تواب سمیت سفارتی کور کے ارکان، سرکاری حکام، تاجر برادری، میڈیا، اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

یہ پویلین ایتھوپیا کی کثیر جہتی ثقافت، بھرپور ورثے اور سیاحت کی بے مثال پیشکشوں کا دلکش مظاہرہ پیش کرتا ہے،جو ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان پائیدار بندھن کا ثبوت تھا۔

اس موقع پر گورنر ٹیسوری نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات پر زور دیا جو مشترکہ تاریخ، اقدار، ثقافت اور مذہب سے جڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سفیر جمال بیکر عبد اللّہ کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفارت خانے کی صرف ایک سال قبل قائم ہونے کے باوجود مؤثر کارکردگی کو سراہا۔

مزید برآں، گورنر نے کراچی میں ایتھوپیا ایئرلائن شروع کرنے پر حکومت ایتھوپیا کا شکریہ ادا کیا جس نے پاکستان کو پورے افریقی براعظم سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔
گورنر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللّہ نے اپنے خطاب میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ایتھوپیا کے سفارت خانے نے کراچی میں ایتھوپیئن ایئر لائن کے آپریشنز کے آغاز کے ذریعے افریقہ کو مؤثر طریقے سے پاکستان کے قریب لایا گیا ہے۔ایتھوپیا کو دلکش خوبصورتی، وافر قدرتی وسائل، دلکش مناظر، جھیلوں، پہاڑوں اور 16 سے زائد یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی سرزمین قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کراچی کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ٹورازم ڈیسک کا دورہ کرکے ایتھوپیا کی کافی کے ذریعے ایتھوپیا کے ذائقے کا مزہ لیں۔

مزید پڑھیں: ایتھوپیا کا 18واں نیشنز، نیشنلٹیز اینڈ پیپلز ڈے اسلام آباد میں منایا گیا

سفیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ تجربہ ایتھوپیا کو بادشاہ نجاشی اور بلال حبیشی کی سرزمین کے طور پر ان کی آبائی جڑوں سے جوڑنے کے لیے ایک پل کا کام کرے گا۔

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول