راولپنڈی(نیوزڈیسک)سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چودھری نثار علی خان نے بانی تحریک انصاف اور ن لیگی قیادت پر تنقید کرنے سے گریز کیا ہے۔
راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں جلسے سے خطاب میں چودھری نثار علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی میرے دوست ہیں میں ان پر تنقید نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں 35 سال رہا، ان پر بھی تنقید نہیں کرنا چاہتا، کسی پر تنقید کر کے ووٹ نہیں لینا چاہتا میں اپنے کردار پر ووٹ لینا چاہتا ہوں۔
چودھری نثار علی خان نے کہا کہ میرے اوپر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں امن کا دعوٰی اور متحدہ سے اتحاد ن لیگ کی منافقت ہے، سینیٹر عاجز دھامران