پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ورلڈ سٹیٹسٹکس نامی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کو دنیا کا سب سے سستا ملک قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان میں ضروریات زندگی کی کم قیمت، یوٹیلیٹی آئٹمز/رہائش بشمول کرایہ، روز مرہ کی اشیاء و غذا اور مقامی افراد کی قوت خرید پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک بناتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ سٹیٹسٹکس نامی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کو دنیا کا سب سے سستا ملک قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان میں ضروریات زندگی کی کم قیمت، یوٹیلیٹی آئٹمز/رہائش بشمول کرایہ، روز مرہ کی اشیاء و غذا اور مقامی افراد کی قوت خرید پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک بناتی ہے۔

اس سے قبل مارچ 2023 میں دنیا کے سب سے بڑے ڈیٹا بیس Numbeo.com نے بھی پاکستان کو دنیا میں رہنے کے لیے سب سے سستا ملک قرار دیا تھا۔ مختلف تنظیموں/کمپنیوں کی طرف سے پاکستان کو مسلسل سستے ترین ملک کے طور پر درجہ دیا گیا ہے۔

پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جن کے رہائشیوں کے پاس معاشی مشکلات کے باوجود زندگی کی بہترسہولیات موجود ہیں۔

عالمی اعدادوشمار کے مطابق 23-2022 میں مہنگائی کی شرح درج ذیل ہے:

وینزویلا 398%

شام 252%

لبنان 139%

ترکی 47.83%

مصر 36.5%

پاکستان 26.89%

متعدد اقتصادی اور سیاسی چیلنجوں کے باوجود پاکستان معاشی ترقی اپنانے میں کامیاب رہا۔ حکومت پاکستان کا مہنگائی کو قابل انتظام سطح تک کنٹرول کرنا قابل تعریف ہے۔

پاکستان کی معاشی صورتحال کے بعد مزید بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ آئی ایم ایف سے 3.0 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ حاصل کرنا انہیں اثرات میں سے ایک ہے۔

پاکستان نے آئی ٹی اور غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں خاطر خواہ ترقی حاصل کی ہے۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران ترسیلات زر، اسٹاک ایکسچینج اور برآمدات میں مثبت رجحانات دیکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی خطے کے 9 ممالک کیلئے برآمدات 14 فیصد بڑھ گئیں

پاکستان کے بارے میں عالمی مطالعات سے حاصل ہونے والے مثبت اشاروں میں جی ڈی پی میں اضافہ، گندم کی پیداوار میں اضافہ، CPEC منصوبے اور برآمدات اور ترسیلات شامل ہیں۔

تازہ ترین

January 18, 2025

پہلی حج تربیتی ورکشاپ کنونشن ہال، انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز، حیات آباد فیز 7، پشاور میں منعقد ہوئی

January 18, 2025

بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کی ذاتی مداخلت ضروری ہے، ناصر منصور قریشی

January 18, 2025

جسمانی و ذہنی صحت کسی بھی قوم کی ترقی کا بنیادی ستون ہے،چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی

January 18, 2025

وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید عالم اور ایف سی سی آئی کے درمیان سبز کاروباری حکمت عملیوں پر بات چیت

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی